ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں چلتی اومنی کو پیچھے سے پک اپ سواری نے دی ٹکر : چار مسافر زخمی

کاروار میں چلتی اومنی کو پیچھے سے پک اپ سواری نے دی ٹکر : چار مسافر زخمی

Wed, 13 Mar 2019 21:09:32    S.O. News Service

کاروار :13؍مارچ (ایس او نیوز) شہر کی قومی شاہراہ 66پر سدا شیو گڑھ کے قریب چلتی اومنی ماروتی کار کو پیچھے سے پک اپ سواری ٹکر دینے کے نتیجےمیں چار مسافر  زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کمٹہ سے کانکون کی طرف چلنے والی ماروتی اومنی کار میں ایک بچہ سمیت کل 6لوگ سفرکررہے تھے، بتایا جارہاہے کہ یہ لوگ شادی طئے کرنے بات چیت کے لئےنکلے ہوئے  تھے۔ کارکا اسٹئرنگ جام ہونےکی وجہ سے پیچھے سے آر ہی پک اپ سواری نے اومنی کار کو ٹکر دی، کار کے چار مسافر زخمی ہوئے جس میں ایک شدید زخمی ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتالوں میں داخل کیاگیا ہے۔ معاملے کو لےکر چتاکول پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔


Share: